Hadess Pak in Urdu

1. REHAN 25.01.2026 / 17:08
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس وقت بندہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے، اور دوسرے قدم پر ایک برائی مٹا دی جاتی ہے ۔
(سنن نسائی حدیث نمبر ٧٢٥)

2. REHAN 25.01.2026 / 17:08
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اللہ نے سود کھانے والے، سود دینے والے، سود لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے۔"
(صحیح مسلم)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"سود کا ایک درہم کھانا چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ بڑا گناہ ہے۔"
(مسند احمد)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص سود نہ چھوڑے تو وہ اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہو جائے۔"
(سنن ابن ماجہ)

3. REHAN 25.01.2026 / 17:08
میت کو برا کہنا
نبی ﷺ نے فرمایا
میت کو برا نہ کہو کیونکہ انہوں نے جیسا عمل کیا اس کا بدلہ پالیا
صحیح البخاری : 1393

فضیلۃ الشیخ سید توصیف الرحمٰن راشدی حفظہ اللہ

4. REHAN 25.01.2026 / 17:09
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
اس شخص نے ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللہ کے رب ، اسلام کو دین اور محمدﷺ کے رسول ہونے پر ( دل سے ) راضی ہو گیا ۔
(صحیح مسلم،کتاب الایمان،۱۵۱)

5. REHAN 25.01.2026 / 17:09
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا
"اپنےبچوں کونمازپڑھنےکاحکم دوجب وہ7سال کےہوجائیں اورجب وہ10سال کےہوتوانہیں نمازکےچھوڑنےپرمارواوران کابسترجداکردو"
{ابوداؤد حدیث نمبر 495}

6. REHAN 25.01.2026 / 17:09
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
اس شخص نے ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللہ کے رب ، اسلام کو دین اور محمدﷺ کے رسول ہونے پر ( دل سے ) راضی ہو گیا ۔
(صحیح مسلم،کتاب الایمان،۱۵۱)

7. REHAN 25.01.2026 / 17:09
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
“انسان کے بدن کے ( تین سو ساٹھ جوڑوں میں سے ) ہر جوڑ پر ہر اس دن کا صدقہ واجب ہے جس میں سورج طلوع ہوتا ہے اور لوگوں کے درمیان انصاف کرنا بھی ایک صدقہ ہے۔“
(صحیح بخاری،۲۷۰۷)

8. REHAN 25.01.2026 / 17:09
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ علامات قیامت میں سے یہ ہے کہ علم ( دین ) کم ہو جائے گا ۔ جہل ظاہر ہو جائے گا ۔ زنا بکثرت ہو گا ۔ عورتیں بڑھ جائیں گی اور مرد کم ہو جائیں گے ۔ حتیٰ کہ 50 عورتوں کا نگراں صرف ایک مرد رہ جائے گا ۔
صحیح البخاری 81

9. REHAN 25.01.2026 / 17:09
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے اصحاب کو برا بھلامت کہو ۔ اگر کوئی شخص احد پہاڑ کے برابر بھی سونا ( اللہ کی راہ میں ) خرچ کر ڈالے تو ان کے ایک مد غلہ کے برابر بھی نہیں ہو سکتا اور نہ ان کے آدھے مد کے برابر
صحیح البخاری 3673

10. REHAN 25.01.2026 / 17:10
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے:
“يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ”
اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔
(جامع ترمذی ،۳۵۲۴)

11. REHAN 25.01.2026 / 17:10
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
( قیامت کے قریب ) ایمان مدینہ میں اس طرح سمٹ آئے گا جیسے سانپ سمٹ کر اپنے بل میں آ جایا کرتا ہے ۔
(صحیح بخاری،

12. REHAN 25.01.2026 / 17:10
اور بہت سی بستیاں ہیں کہ میں ان کو مہلت دیتا رہا اور وہ نافرمان تھیں۔ پھر میں نے ان کو پکڑ لیا۔ اور میری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے-(سورة الحج 48)

13. REHAN 25.01.2026 / 17:10
تم لوگ ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، اور ایک دوسرے کو پیٹھ نہ دکھاؤ ( یعنی ملاقات ترک نہ کرو ) اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو، اور کسی مسلمان کے لیے یہ درست نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑے رکھے۔
(سنن ابی داؤد، ۴۹۱۰)

14. REHAN 25.01.2026 / 17:10
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
الله تعالیٰ ایسے شخص پر رحم کرے جو بیچتے وقت اور خریدتے وقت اور تقاضا کرتے وقت فیاضی اور نرمی سے کام لیتا ہے۔
صیحح بخاری 2076

15. REHAN 25.01.2026 / 17:10
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
میری امت کے لوگ وضو کے نشانات کی وجہ سے قیامت کے دن سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والوں کی شکل میں بلائے جائیں گے۔ تو تم میں سے جو کوئی اپنی چمک بڑھانا چاہتا ہے تو وہ بڑھا لے ( یعنی وضو اچھی طرح کرے ) ۔
(بخاری، ۱۳۶)

16. REHAN 25.01.2026 / 17:10
حضرت عبد اللہ ( بن مسعود ) ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ سے روایت ہے، انہوں نے کہا : رسول ا للہ ﷺ نے فرمایا : ’’ جس نے رخسار پیٹے یا گریبان چاک کیا یا اہل جاہلیت کی طرح پکارا ، وہ ہم میں سے نہیں ۔ ‘ ‘
صحیح مسلم 285

URL: https://pakwap.com/topics/39